جنیوا میں یونی سیف کی ترجمان نے بتایا کہ عالمی امداد میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی اور خوراک کی فراہمی سمیت ویکسی نیشن کے پروگرام خطرے میں پڑگئے ہیں۔ اور یہ سلسلہ جاری رہا تو تقریبأ سات لاکھ بچوں سمیت چودہ لاکھ افراد ان سہولتوں سے محروم ہوجائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر بڑے پیمانے پر امداد فوری نہ ملی تو خوراک کی فراہمی کے پروگرامز کم ہوکر نصف ہوجائیں گے۔ اور ایک کروڑ دس لاکھ پاکستانی بچے خسرے سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔ ترجمان کے مطابق ہنگامی عالمی امداد لاکھوں پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ خاص کر سردیوں کے موسم میں نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یونی سیف کو مطلوبہ پچیس کروڑ دس لاکھ ڈالر میں سے صرف تیرہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر امداد ملی ہے۔
.........
/110